بانڈیڈ کیریئر اپنے لائسنس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے بروکرسےرابطہ کرتا ہے کیونکہ بروکر ہی
مارکیٹ میں موجود گاڑیوں کو اپنے پاس جمع کرکے بانڈیڈ کیریئر پر رجسٹرڈ کرواتا ہے اور یہی کراچی
ٹرانسپورٹ مارکیٹ کا طریقیکار ہے
جو گاڑی بھی بروکر بانڈیڈ کیریئر پر رجسٹرڈ کرواۓ گا اس گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کی زمیداری
بروکر کی ہوگی
بانڈیڈ کیریئر پر گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے لیے گاڑی کی اوریجنل رجسٹریشن بک اور گاڑی کے مالک
کا اوریجنل شناختی کارڈ ضروری ہے
گاڑی کو کسٹم میں رجسٹرڈ کروانے کے لیے جو کسٹم نے قوانین اور طریقہ کار بانڈیڈ کیریئر کے لیے
بنائے ہیں ان طریقہ کار کے تحت بانڈ کیریئر کی ذمہ داری ہے گاڑی کو لائسنس پر کسٹمز میں رجسٹرڈ کرانا
بروکر کے تحت رجسٹرڈ کرائیں گئی گاڑی کی این او سی بھی صرف بروکر ہی لے سکتا ہے
گاڑی کسٹمز میں رجسٹرڈ کروانے میں جو بھی خرچہ آتا ہے وہ بروکر ادا کرے گا
اگر گاڑی کسی اوربانڈیڈ کیریئر سے ٹرانسفر ہو رہی ہے ہمارے ببانڈیڈ کیریئر پر تو جس بانڈیڈ کیریئر
سے گاڑی ٹرانسفر ہو رہی ہے اس بانڈیڈ کیریئر کی این او سی لازمی دینی ہوگی.
بروکر کی ذمہ داری ہے کہ جب ببانڈیڈ کیریئر کو گاڑی کی ضرورت ہو تو مارکیٹ ریٹ کے مطابق
گاڑی مہیا کریں
ٹرانسشپمنٹ کارگو کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران کسٹمز سال اور کارگو کے ساتھ کسی کسم کی چھیڑ چھاڑ
کی صورت میں ذمہ دار بروکر اور گاڑی کا مالک اور ڈرائیور ہونگے
ٹرانسشپمنٹ کارگو کی ٹرانسپورٹیشن صرف کسٹمز کے بتائے گئے روڈ پر کی جائیں
کسی قسم کی ٹرانسشپمنٹ کارگو کی اور کسٹمز سیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں بروکر کی ذمہ
داری ہوگی کے گاڑی کے ڈرائیور اور مالک کو کسٹمز کے سامنے پیش کریں
ٹرانسشپمنٹ کارگو کی اور کسٹمز سیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں جو بھی گورنمنٹ ریوینیو کا
نقصان ہوگا اس کی بھرپائی بروکر یا گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو کرنا ہو گی
ٹرانسشپمنٹ کارگو کی ٹرانسپورٹیشن کسٹم کے بتائے گئے وقت کے مطابق کرنا ہوگی اور اگر وقت پر
نہ کر سکے تو وضاحت دینا ہوگی
گاڑی کی خرابی اور ایکسیڈنٹ کی صورت میں فوراً بانڈیڈ کیریئر کو اطلاع کرنی ہوگی تاکہ بانڈیڈ کیریئر
کسٹمز کو اطلاع کر سکیں